یونیسف کا واسا کیلئے خصوصی تحفہ

10 Apr, 2020 | 10:21 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) کورونا وائرس کے پیش نظر یونیسف کا واسا لاہور کے لئے خصوصی تحفہ، خطیر تعداد میں ماسک، گلوز اور صابن دئیے جائیں گے۔

یونیسف کی جانب سے واسا لاہور کو 3 ہزار ماسک، 12 ہزار گلوز اور 40 ہزار صابن کی ٹکیاں دی جائیں گی۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ واسا لاہور کی مدد کرنے پر یونیسف کے مشکور ہیں،  حفاظتی سامان واسا کے عملے کو مہیا کرینگے، فیلڈ میں مامور عملے کو ترجیح دی جائیگی۔

یاد رہے اس سے قبل واسا نے یونیسف کے تعاون سے شہر کے 20 مختلف مقامات پر واٹر ٹینکر مہیا کیے ہیں، جہاں سے عوام کلورین ملے پانی سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے والا  کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان میں یہ وائرس اب تک 4601افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 66 افراد موت کےمنہ میں چلے گئے،ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 66 ہلاکتوں میں سے  خیبرپختونخوا میں 22،  سندھ میں 21، پنجاب میں 18 ، گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان  اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے.

کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا، پی ڈی ایم اے مطابق پنجاب میں اس وقت 2241، سندھ میں1128 ، خیبرپختونخوا میں560 ، بلوچستان میں212، گلگت بلتستان میں 215،اسلام آباد میں  107 اور آزاد کشمیر میں 33کنفرم مریض ہیں۔

مزیدخبریں