مختلف یونیورسٹیز میں ججز ممبر سنڈیکیٹ تعینات

10 Apr, 2020 | 09:16 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مختلف یونیورسٹیز میں ازسرنو ممبرسنڈیکیٹ تعینات کردیا گیا، جسٹس عائشہ اے ملک نیشنل کالج آف آرٹس کی ممبر سنڈیکیٹ برقرار رہیں گی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے لاہورہائیکورٹ کے ججزکو مختلف یونیورسٹیز کا ممبر سنڈیکیٹ بنانے کی منظوری دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محمد امیربھٹی یونیورسٹی آف پنجاب کے ممبر سنڈیکیٹ ہوں گے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی راولپنڈی،  جسٹس شجاعت علی خان جی سی یونیورسٹی لاہور کےممبرسنڈیکیٹ ہونگے۔

جسٹس عائشہ اے ملک نیشنل کالج آف آرٹس، جسٹس علی باقر نجفی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، جسٹس عاطر محمود لمز، جسٹس شاہد بلال حسن پیر محل علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے ممبر سنڈیکیٹ ہونگے۔

جسٹس مس عالیہ نیلم لاہور کالج آف وومن یونیورسٹی، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شمس محمود مرزا یونیورسٹی لاء کالج، جسٹس شہبازعلی رضوی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہالپور کے ممبرسنڈیکیٹ ہونگے۔

جسٹس شاہد کریم نادر احسن لاء ڈیپارٹمنٹ کنیئرڈ کالج کے ممبربورڈآف ڈائریکٹرز، جسٹس مرزا وقاص روف یو ای ٹی ٹیکسلا کے ممبر سنڈیکٹ ہوں گے۔

اسی طرح جسٹس سردار احمد نعیم یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور جبکہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر بی زیڈ یو ملتان کے ممبر سنڈیکیٹ ہوں گے۔

مزیدخبریں