( اکمل سومرو )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا آن لائن وائوا امتحان، وائیوا کے بعد سعدیہ رفیق کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی گئی۔
پنجاب یونیورسٹی کی ڈین ڈاکٹر امبرین جاوید نے جی سی یو شعبہ سیاسیات کی سعدیہ رفیق کا سکائپ کے ذریعے وائوا لیا، اس موقع پر بہاو الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد چوہدری نے بھی شرکت کی۔
سعدیہ رفیق نے ایران میں سنی اقلیتوں پر اپنی تحقیق جی سی یو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کی نگرانی میں مکمل کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے پی ایچ ڈی کا نوٹیفکیشن ڈاکٹر سعدیہ رفیق کو پیش کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال نے تمام اداروں کے لئے اضافی چیلینج کھڑے کردیئے ہیں، تاہم یونیورسٹی ان چیلنجز سے نمٹ رہی ہے۔
واضح رہے کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھرکے سکول، کالجز میں چھٹیاں جاری ہیں،تعطیلات کے دوران جامعات کیجانب سےآن لائن کلاسسز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،جس پرطلباء کا کہنا ہے کہ ؒ گھرمیں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں، آن لائن کلاسسزکےآغاز وقت کا ضیاع ہے۔
یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،اب تک یہ وائرس 12لاکھ سے زیادہ انسانوں کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے،70 ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جوں جوں ٹیسٹوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔