ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاثانی ویلفیئر کے زیراہتمام جانوروں اور پرندوں کیلئے فوڈ پوائنٹ قائم

لاثانی ویلفیئر کے زیراہتمام جانوروں اور پرندوں کیلئے فوڈ پوائنٹ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہدرہ کے زیراہتمام جانوروں اور پرندوں کیلئے فوڈ پوائنٹ قائم کردیا گیا، جانوروں کی گوشت اور دودھ سے تواضع کی گئی۔

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن صوفی مسعود احمد صدیقی کی ہدایت پر موجودہ حالات کے پیش نظر بھوکے، پیاسے جانوروں اور پرندوں کیلئے فوڈ پوائنٹ قائم کردیا گیا۔

جہاں پر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہدرہ کے صدر مرزا احسان نقشبندی، شاہدرمضان نقشبندی، محمد بابر نقشبندی، مرزا عدنان نقشبندی، حماد بٹ اورعادل بٹ نے جانوروں کو دودھ اور گوشت کھلایا جبکہ پرندوں کو دانہ بھی ڈالا گیا۔

مرزا احسان نقشبندی نے کہا کہ اس فوڈ پوائنٹ پر روزانہ کی بنیاد پر جانوروں اور پرندوں کو کھانا دیا جائے گا۔ لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن جہاں انسانیت کی خدمت کررہی ہے وہیں پر جانوروں کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔ 

واضح رہےلاہور میں لاک ڈاؤن ہونے سے پرندوں کو خوراک نہ ملنے کے باعث سینکڑوں پرندے اور جانور مرنا شروع ہوگئے تھے۔