لاک ڈاون کے باوجود جرائم میں کمی نہ ہوسکی

10 Apr, 2020 | 04:54 PM

فہد علی: لاہور میں لاک ڈاون کے باوجود جرائم میں کمی نہ آسکی، من‍شیات فرو‍ش اور چور سرگرم، ‍شہری پریشان ہیں۔

ساندہ پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔  ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ ساندہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ رہائش پذیر ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم نعمان ، سرفراز ، اور کامران کا گرفتار کر لیا۔  ملزمان کے قبضے سے تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں ، تین ناجائز پسٹل، اور پانچ موبائل فونز برآمد کر لیے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ڈکیتی، چوری کے 84 مقدمات درج ہیں ۔ تینوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

شادباغ نے کاروائی کر کے منشیات فروش عورت سمیت چار ملزمان گرفتار کر لیے ۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ شادباغ کے علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کیا جا رہا ہے جس پر پولیس نے مخبر کی نشاندہی پر چھاپا مار کر منشیات فروش ملزمہ سمیت وینس جاوید، جاوید عرف کبڑا، اور عادل مسیح کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ساڑھے تین کلو چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب  شیراکوٹ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے چالیس سالہ شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیوکے مطابق شیراکوٹ کا رہائشی چالیس سالہ رمضان گھر کاسامان لینے بازار جا رہا تھا کہ اچانک دھاتی ڈور پھرنےسےرمضان کا چہرہ اورناک زخمی ہو گیا, ریسکیو کو اطلاع ملنے پراہلکاروں نے موقع ہر پہنچ کرزخمی رمضان کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔
 

مزیدخبریں