ویب ڈیسک: کورونا وائرس سے دنیاکاپہلامیڈیا گروپ دیوالہ ہوگیا،دنیا کے سب سےپرانے یہودیوں کااخبارنے کام بندکرنے کااعلان کردیا،دوسری جنگ عظیم کے دوران اسی اخبارنے جرمن سفاکیت کا پردہ چاک کیا تواسرائیل کی مذہبی پالیسیوں اورصیہونی شدت پسندی کے خلاف بھی آوازاٹھائی۔
لندن میں قائم " جوئش کرونیکلز " اخبار کا دعویٰ ہے کہ وہ یہودیوں کا سب سے پرانا اخبار ہے، جس کے آن لائن صارفین کی تعداد پرنٹ سے کہیں زیادہ ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اشتہارات بھی تیزی سے متاثر ہوئے لیکن مخصوص خبروں کے باعث اس کے اشتہارات انتہائی تیزی سے بند ہوئے.
1841 سے قائم اس اخبار کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ 2 سے 3 ہفتے میں ریگولیٹری باڈی میں باقاعدہ درخواست جمع کرا دیں گے،اور کوشش ہو گی کہ اس عرصے میں اخبار چھپا جائے. اس دوران اس اخبار نے یہودیوں پر ہونے والے مظالم پر بھی آواز اٹھائی، دوسری جنگ عظیم کے دوران اسی اخبار نے جرمن سفاکیت کا پردہ چاک کیا , تو اسرائیل بننے کے بعد اس کی مذہبی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا, اسی اخبار کے اداریوں میں صیہونیت پر مبنی شدت پسندی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.
خیال رہے کہ کورونا کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 96ہزار 788 ہو گئی ہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 16لاکھ سے بڑھ گئی ۔ بیلجیئم میں مزید 496 افراد ہلاک ،تعداد تین ہزار انیرس ہو گئی،اسپین میں 396 ،آسٹریا میں مزید 24،فلپائن میں 18،انڈونیشیا میں 26،میکسیکو میں 20 اموات ہو گيیں۔
امریکاکوروناسے متاثر دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ، اب تک چار لاکھ 68ہزار سے زائد مریض، آج چھ افراد جان سے گئے ۔ تعداد 16 ہزار 697 ہو گئی،صرف نیویارک میں سات ہزار سے زائد افراد کی جان چلی گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے اب تک 7ہزار 978 اموات ۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت میں بہتری ، آئی سی یو سے عام وارڈ میں منتقل ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا سے مزید تین ہلاکتیں ، تعداد 66 ہو گئی ہے.