ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن میں بھی پولیس نے کمائی کا ذریعہ ڈھونڈ لیا

لاک ڈاؤن میں بھی پولیس نے کمائی کا ذریعہ ڈھونڈ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ماڈل ٹاون کچہری میں پولیس ملزمان کے ورثا سے رشوت لینے میں مصروف عمل ہے،اہلکار پتنگ بازی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے ورثا سے رشوت لیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون کچہری میں پولیس ملزمان کے ورثا سے رشوت لینے میں مصروف عمل ہے، جس کی فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئی،فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو رشوت وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پتنگ بازی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے رشوت بھی لی,
پولیس اہلکار پیسے کم ہونے کے باعث مزید پیسوں کا مطالبہ کرتا رہا،وکلا کا کہنا تھا کہ اہلکار عدالتوں میں پیشی پر آئے ملزمان سے اکثر رشوت وصول کرتے ہیں، پتنگ بازی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے بھی اہلکاروں نے رشوت وصول کی.

رشوت لینے کے کام نہ صرف پولیس اہلکار شامل ہیں بلکہ تھانوں میں موجودمحرر بھی اس میں شامل ہیں جو معمعولی سے کام کے لوگوں سے پیشے بٹورتے ہیں,شہربھر میں لاک ڈاؤن کی و2جہ سے تمام ہوٹلزبند ہیں، مگر عوام کی جان ومال کے محافظ ایسے حالات میں اپنی کمائی کا ذریعہ ڈھونڈ لیا ہے،پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام ہوٹلز مالکان چائے ودیگر کھانے پینے کا سامان فروخت کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں رشوت نہ دینے والے دکان داروں سمیت ریڑھی بانوں کو گرفتار کر کے ان سے رہائی کے لیے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کرنے کی بھی شکایات کی جارہی ہیں.

شہریوں کا کہناتھا کہ اعلیٰ احکام پولیس کی رشوت وصولی سرگرمیوں کا نوٹس لے کر ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے