علی ساہی: جیلوں میں کورونا وائرس کا سبب آئی جی جیل خودبننے لگے۔ کیمپ جیل میں قیدیوں کے بعد وارڈرز میں کورونا کی تصدیق کے باوجود مرزاشاہدسلیم بیگ قیدیوں کودیگر جیلوں میں منتقلی کے احکامات جاری کرنے لگے ۔ کیمپ جیل میں قیدیوں کے لیے کوروناوائرس کے علاج معالجے کے ناقص انتظامات کابھانڈا وارڈنے پھوڑدیا ۔ کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پرعارضی ہسپتال میں داخل ہونے کی بجائےسامان لانے کا بہانہ بنا کرآبائی ضلع کے ہسپتال داخل ہوگیا .
کیمپ جیل میں قیدیوں کی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 100سے زایدقیدیوں کے ٹیسٹوں کے نتائج کا ابھی تک انتظار ہے۔ قیدیوں کے بعد عملہ بھی متاثر ہوناشروع ہوگیا ہے اورنویدنامی وارڈرمیں کروناوائرس مثبت آیا ہے جس نے جیل انتظامیہ کے قیدیوں کےلیے کئے گئے بہترانتظامات کاپول کھول دیا ہے , انتظامیہ اور افسران کے احکامات کی بجائے جیل ہسپتال میں داخل ہونے کی بجائے گھرسے سامان لانے کے بہانے جیل سے کھسک گیااوراپنے آبائی ضلع کے ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
بڑی تعدادمیں کورونا وائرس کی تصدیق اورعملہ میں ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود آئی جی جیل خانہ جات کیمپ جیل سے قیدیوں کودوسری جیلوں میں منتقلی کے احکامات جاری کررہے ہیں۔جیل حکام کے مطابق آج بھی ایک سو پچیس قیدی لودھراں جیل منتقل کیے جائیں گے اوراب تک دیگر جیلوں میں بھجوائے گئے, قیدیوں کی تعداد14سوسے زائد ہو چکی ہےجبکہ نئے ملزمان کی وصولی اب کیمپ جیل کی بجائےکوٹ لکھپت جیل میں کی جارہی ہے.
جیل میں قیدی کی اپس میں میل وجول اور وارڈرزکی مختلف بیرکس میں ڈیوٹیاں معمول کی بات ہے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قیدیوں کوقرنطینہ میں رکھنے کی بجائے آئی جی جیل مرزاشاہد سلیم بیگ کااتنے بڑے پیمانے پرمختلف جیلوں میں بھجوانا دیگرجیلوں میں مہلک وائرس پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں.
واضح رہے کہ کیمپ جیل سمیت مختلف جیلوں میں 70 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔