اساتذہ کی غیر متعلقہ اداروں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

10 Apr, 2020 | 12:35 PM

جنید ریاض: کمپیوٹرٹیچرز کی باردانہ تقسیم اورگندم خریداری مراکز میں ڈیوٹیاں لگائےجانےکا معاملہ، گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹرٹیچرزنے وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔
صدر کمپیوٹرٹیچرپنجاب کاشف شہزاد کا کہنا ہےکہ کمپیوٹر ٹیچرز کی باردانہ تقسیم اورگندم خریداری مراکزسے ڈیوٹیاں فوری ختم کی جائیں، انکا کہنا ہےکہ محکمہ سکول ایجوکیشن کمپیوٹرٹیچرزکی غیرضروری ڈیوٹیاں لگانےپرکئی مرتبہ پابندی لگاچکا ہے.

سکول ایجوکیشن کےضلعی افسران نےمحکمانہ احکامات نظر اندازکردیئےہیں، ڈیوٹیزختم نہ کی گئیں توبھرپوراحتجاج کیا جائےگا، جنرل سیکرٹری ندیم شہزاد کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ کمپیوٹر ٹیچرزسےمحکمہ فوڈ،زراعت،مال اور دیگر کا کام لینے لگی ہے، کمپیوٹر ٹیچرز کورونا کنٹرول سینٹر میں رضاکارانہ ڈیوٹی دے رہے ہیں،اس کے باوجود کمپیوٹرٹیچرزکوغلہ منڈیوں میں لگا دیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر سینکڑوں اساتذہ کی ڈیوٹیاں عمرہ کی ادائیگی کرنے والے گھروں کے باہربهی لگادی گئی، ذرائع کے مطابق رضاء کار اساتذہ نے عمرہ زائرین کے گھروں کے باہر ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا ہے۔ ڈیوٹیاں عمرہ زائرین کے گھر لگائے جانے پر اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔

علاوہ ازیں اساتذہ اپنے معاوضوں سے بهی محروم ہیں، امتحانات میں ڈیوٹی نبھانے والے ٹیچرز کو تاحال معاوضہ نہ مل سکا ۔آٹھویں جماعت کے امتحان میں ڈیوٹیاں دینے والے 57 ہزار اساتذہ کو ابهی تک ادائیگی نہیں کی گئی۔ پیک نے اساتذہ کو 35 کروڑ روپے معاوضوں کی ادائیگیاں کرنا ہیں،سی ای او پیک امتول قدوس کے چھٹیوں پر چلے جانے سے ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے۔

دوسری جانب لاک ڈاون کے دوران پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ سے ڈیوٹیاں کرانے کے معاملہ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا ہے۔ اتھارٹی لاک ڈاون کے دوران ڈیوٹیاں لینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔ لاک ڈاون کے دوران اساتذہ سے کام لینے پر متعلقہ سکول کیخلاف شکایت درج کرائی جاسکے گی۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہےکہ لاک ڈاون کے دوران کسی بھی ٹیچر سے ڈیوٹی لینا غیرقانونی ہے،شکایت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے شکایت سیل میں کرائی جاسکتی ہے۔پرائیویٹ سکولزآن لائن ایجوکیشن کیلئے بھی اساتذہ کو سکول آنے کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔انکا کہنا ہے کہ متعلقہ سکولوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں