سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

10 Apr, 2020 | 12:34 PM

Shazia Bashir

(سٹی42)  سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، کاروباری ہفتے کے میں  جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ  کیا گیا، سونے کی قیمتوں میں 400روپے کا مزید اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے خریدارواں کو حیرت میں مبتلا کردیا،رواں ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیا، سونے کی قیمتوں میں 400روپے کا مزید اضافہ ہوا، خالص 24 قیراط فی تولہ  سونا 98200 روپےکا ہو گیا۔

بائیس قیراط فی تولہ  سونا 90016روپے کا ہو گیا، رواں کاروباری ہفتے کے دوران  سونا  مزید  مہنگا ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ  دو ہفتے پہلے  سونے کی قیمتوں میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سےخالص 24 قیراط فی تولہ   سونا  95ہزار روپے کا ہوگیا  تھا اور  22  قراط فی تولہ   سونا 87083  روپے کا ہوگیا  تھا اور 10 گرام چاندی 950 روپے کی ہوئی تھی۔

سونے کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں سےمتوسط طبقہ بھی  سونا خریدنے سے گریزاں ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور قوت خرید میں کمی نے انہیں صرافہ بازاروں سے دور کردیا ہے۔
 صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے  کہ عالمی منڈیوں میں  سونے کی تجارت میں تیزی دیکھی جارہی ہے، کرونا وائرس کے باعث دیگر شعبوں کی تجارت زوال پذیر ہے، اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار  سونے کی خریداری کررہے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں  سونا  مہنگا ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ 

 یاد رہے کہ پنجاب  حکومت نے  صوبے میں دو ہفتے کیلئے لاک ڈاون کا اعلان  کردیا تھا،  لیکن کورونا وائرس ک بڑھتے ہوئے کیسیز  کی وجہ سے پنجاب  حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا، 22 اپریل تک مزید توسیع دی جائے گی۔
 

مزیدخبریں