سٹی42: شہر لاہور میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو سستا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، زندہ مرغی 5 روپے کمی کے بعد 112 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ مرغی کا گوشت 11 روپے کمی کے بعد 162 روپے فی کلو ہو گیا ہے اورفارمی انڈے 120 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔
گذشتہ ہفتے شہر میں برائلر ک قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 28روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی اس طرہ سے برقرار نہ رہ سکی اور آج جمہ کے روز شہر میں زندہ مرغی 7 روپے کمی کے بعد 112 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 11 روپے کمی کے بعد 162 روپے فی کلو سستا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 120 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مزید کم کروائے۔
دوسری جانب عوام کی جان پر بن آئی لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا جس میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں.
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں کے جو نرخ جاری ہوئے ان کے مطابق، آلو 36 ، پیاز 44 ، ٹماٹر 40 ، لہسن چائینہ 340 روپے کلو مقرر اور ادرک تھائی 290 ،کریلے 120 سبز مرچ 72 ،شملہ مرچ 62 ، بھنڈی 120 اور لیموں چائنہ کا فی کلو ریٹ 83 روپے مقرر کیا گیا۔