سٹی42:لاک داؤن کے دنون میں بھی شہر میں ڈاکے، چوریاں عروج پر ہیں، شہریوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی ادارے ملزمان کو نکیل ڈالنے کے لئے سرگرم عمل ہیں، شادباغ میں پولیس نے چور گینگ کے 2 ملزمان کو پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے مارکیٹس، دکانیں اور دیگر کاروبار متاثر ہوکررہا گیا ہے، مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ دو وقت کی روٹی کمانے کے لئے پریشان ہے، حکومت کی جانب سے کی مالی امداد کے لئے 'احساس پروگرام' شروع کیا جاچکا ہے, شہر میں لاک ڈاؤن اور رائیونڈمکمل سیل ہونے کے باوجود ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے , ملزمان کی پکڑ دھکر کے لئے پولیس کی کارروائی جاری ہیں، شادباغ میں پولیس نے چور گینگ کے 2 ملزمان کو پکڑ لیا۔
لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے شادباغ میں کارروائی کرتے ہوئے چور گینک کے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شہباز چورگینگ کے ملزمان ہیں جن کو پولیس نے گرفتار کیا،گینگ کا سرغنہ شہباز اور ایک ساتھی کاشف عرف کاشی شامل ہے, ملزمان کے قبضہ سے 41 موٹرسائیکلیں،10 موبائل فونز،نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا.
انوسٹی گیشن پولیس شادباغ نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا,واضح رہے کہ ماہ جنوری کی رپورٹ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر4افرادقتل جبکہ گزشتہ برس کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا،پہلے ماہ میں شہریوں سے10کروڑ کی رقم جبکہ گزشتہ برس 5کروڑ23لاکھ کی رقم چھینی گئی،رواں سال10لاکھ سےزائدکی21چوری کی وارداتیں ہوئیں،گزشتہ برس 10لاکھ یا اس سے زائدکی 14وارداتیں سامنے آئیں۔
رواں سال گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل چھیننےکےواقعات میں150فیصداضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کےپہلےماہ22اوررواں سال53موٹرسائیکلیں چھینی جاچکی ہیں،کمرعمربچے اوربچیاں بھی شہرمیں غیرمحفوظ ہیں، بچوں کے ساتھ زیادتی کیسزمیں 200فیصدتک اضافہ ہوا۔
لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے شادباغ چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث شہباز چورگینگ کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔