ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

35 سابق نائب صدور کی تنزلی کا کیس، صدر زرعی ترقیاتی بینک کو نوٹس جاری

35 سابق نائب صدور کی تنزلی کا کیس، صدر زرعی ترقیاتی بینک کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) زرعی ترقیاتی بینک کے سینئر نائب صدور اور نائب صدور کی تنزلی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے درخواست گزاروں سے گزشتہ سالوں کی تنخواہوں کی وصولی کا اقدام معطل کرتے ہوئے صدر زرعی ترقیاتی بینک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے 35 سابق نائب صدور کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ عدالت  میں پیش ہوئے، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 2009-2010 میں زرعی ترقیاتی بینک میں اسسٹنٹ نائب صدربھرتی ہوئے،قانونی تقاضوں پر نائب صدور، سینئرنائب صدورکے عہدوں پرترقی ملی، زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے 6 مارچ 2019 کو تنزلی کر دی گئی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے مزید کہا گیا کہ زرعی ترقیاتی بینک نے تنزلی کر کے تنخواہوں کی واپسی کا نوٹی فکیشن جاری کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تنخواہیں واپس نہیں ہو سکتیں، زرعی ترقیاتی بینک کے کچھ سٹاف، افسران کو نوازنے کیلئے کارروائی ہوئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer