' احساس پروگرام ' 8171 پر ایس ایم ایس فیس ختم

10 Apr, 2020 | 10:06 AM

سٹی42:لاہورسمیت پنجاب بھرمیں احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس کےمستحقین میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل شروع  ہے, رقم کی تقسیم  کے لئےصوبے میں سینٹر قائم کئے گئے,' احساس پروگرام ' کے لئے8171 پر ایس ایم ایس کے چارجز ختم کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی کفالت کے لئے حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والا' احساس پروگرام ' جاری ہے،8171 پر احساس پروگرام کی رجسٹریشن کی جارہی ہے،عوام کو ریلیف دیتے ہوئے حکومت نے 8171 پر ایس ایم ایس چارجز ختم کردیئے,پہلے فی ایس ایم ایس ڈیڑھ سے 2 روپے کاٹے جاتے تھے،8171 پر احساس پروگرام کی رجسٹریشن کی جارہی ہے.

گزشتہ روز وزیراعظم کی معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ حقداروں کی نشاندہی کا عمل اصولوں پر مبنی ہے، رقم کی ترسیل بھی بائیومیٹرک نظام سے جڑی ہے،ہر صوبہ پہلے اپنے اپنے فنڈ پروگرام لانا چاہتا تھا، اب تمام صوبے احساس پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں, ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ حقداروں کی نشاندہی کیلئے ایس ایم ایس سروس چل رہی ہے، 8171 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کررجسٹرڈ ہوسکتے ہیں،ایک خاندان میں ایک ہی فرد کو نوٹیفکیشن آئے گا، ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر بھی رجسٹریشن ہوجائے گی، ویب پورٹل پر بھی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے حکومتی اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ 8171 پر ایس ایم ایس کے چارجز معاف کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس کےمستحقین میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے صوبہ بھر میں مختص کردہ پوائنٹس کے گردونواح میں فول پروف سکیورٹی کے ساتھ پٹرولنگ کا عمل بھی جاری رکھنے کا حکم دے دیا,ضلعی انتظامیہ نےامدادی رقم کی تقسیم کیلئے لاہور میں 30 مقامات مختص کیے ہیں.

مزیدخبریں