ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدنان صدیقی کی کورونا سے بچاﺅ کا حفاظتی لباس بنانے کی ویڈیو وائرل

عدنان صدیقی کی کورونا سے بچاﺅ کا حفاظتی لباس بنانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکار عدنان صدیقی کی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاﺅکا حفاظتی لباس بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر متعدد معروف شخصیات اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، معروف اداکار عدنان صدیقی نے لاک ڈاﺅن کے روز سے اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے اور لوگوں کو ویڈیو کے ذریعے پیغام دینے میں مشغول ہیں، تاہم اب انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے لئے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حفاظتی لباس بنانے شروع کر دیئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عدنان صدیقی کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کے لئے سلائی مشین کے ذریعے لباس تیار کر رہے ہیں۔ جس میں وہ خود بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ لباس کورونا وائرس کے متاثرین کی حفاظت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے ہے کیوں کہ موجودہ صورتحال میں یہ حفاظتی لباس بہت ضروری ہے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ معروف ڈیزائنر عاصم جوفا آپ کو لباس بنانے کا طریقہ اور ضروری سامان حاصل کرنے کی رہنمائی بھی کر دیں گے کیوں کہ جب میں یہ لباس بنا سکتا ہوں تو پھر آپ بھی بنا سکتے ہیں۔

دوسری جانب  حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار جوڑے اقراء اور یاسر حسین نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس تیار کیا ہے۔

 اداکار یاسر حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو کہا تھا کہ مجھے سلائی کرنا بالکل نہیں آتی لیکن اقراء نے مجھے یہ کرنا بتایا اور یہ بے حد آسان ہے، یہ سوٹ عاصم جوفا اور ہم ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے لیے بنا رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer