ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا پی ایف اے ٹریننگ سکول کا دورہ

10 Apr, 2019 | 10:39 PM

Shazia Bashir

(عمران یونس) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پی ایف اے ٹریننگ سکول کا دورہ، فوڈ ہینڈلرز کو دی جانے والی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔ ٹریننگ سکول انتظامیہ نے ڈی جی فوڈ کو صوبہ بھر میں قائم ٹریننگ سکول کی پہلی سہ ماہی رپورٹ پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان نے نیو مسلم ٹاؤن میں واقع پی ایف اے ٹریننگ سکول کا دورہ کیا اور ٹریننگ کا جائزہ لیا، سکول انتظامیہ نے آگاہ کیا کہ تین ماہ میں خوراک کے شعبہ سے منسلک 11 ہزار سے زائد فوڈ ورکرز کی ٹریننگ مکمل کرائی گئی ہے۔ لیول 1 ٹریننگ کورس میں 10 ہزار 567، لیول 2 میں 494 افراد کی تربیت مکمل کی گئی،لاہور میں978، گوجرانوالہ 1488، راولپنڈی1508، فیصل آباد 1815، بہاولپور1011، ساہیوال 1034، سرگودھا781، ڈی جی خان601 اور ملتان 1351میں افراد نے سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

لیول 2 ٹریننگ کورس میں 147 افراد کی ٹریننگ کروائی گئی، لاہورمیں224، فیصل آباد93 جبکہ گوجرانوالہ 114 میں فوڈ ہینڈلرز کولیول 2 کی تربیت دی گئی، ڈی جی نے ٹریننگ لینے والے ورکرز کو آگاہ کیا کہ پنجاب بھر کے 26 اضلاع میں ٹریننگ سکول کام کر رہے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول کا دائرہ کار باقی اضلاع میں پھیلانے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔

مزیدخبریں