بھوگیوال روڈ پرغیرقانونی طور پر قائم شادی ہال سیل

10 Apr, 2019 | 09:34 PM

Shazia Bashir

سٹی42: شالیمار زون انتظامیہ کی بھوگیوال روڈ پر کارروائی، غیرقانونی طور پر قائم شادی ہال سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ پلاننگ شالیمار زون نے کارروائی کرتے بھوگیوال روڈ باغبانپورہ میں موسی میرج ہال سربمہر کردیا، کارروائی زونل آفیسر پلاننگ نرگس زاہد کی ہدایت پر بلڈنگ انسپکٹر ارسلان جمیل نے کی۔  اس موقع پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شادی ہال منظوری کے بغیر چلایا جارہا تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی، انتظامیہ نے کہا کہ غیرقانونی شادی ہال اور عمارات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں