سٹی42: لیسکو نے گارڈن ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے سنوکر کلب سے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی، کنکشن منقطع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ٹیم نے ایس ڈی او عاقب شفیع کی نگرانی میں گارڈن ٹاؤن میں سنوکر کلب پر چھاپا مارا، جس کے دوران گڈ شارٹ سنوکر کلب میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن کے مطابق میٹر کے تینوں فیز ڈائریکٹ کر کے بجلی چوری کی جارہی تھی جس پر کنکشن منقطع کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بجلی چوری کرنے پر الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بیس لاکھ روپے کا ڈی ٹیکشن بل چارج کیا جائیگا۔