ماڈل اقراء کی موت کیسے ہوئی؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

10 Apr, 2019 | 01:20 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عبدااللہ اشرف) کراچی سے ماڈلنگ کے شوق میں لاہور آنے والی لڑکی کی پر اسرار ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے ماڈل اقراء سعید کے موبائل سے اہم ڈیٹا حاصل کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اقراء سعید لاہور میں حسن بٹ ، عثمان اور عمر نامی افراد کے ساتھ رابطے میں تھی، جو گلشن راوی کے رہائشی ہیں، اقراء سعید نے مذکورہ افراد کے ساتھ آئس کا نشہ کیا ، جس پر طبیعت خراب ہونے پر تینوں نوجوان اقراء سعید کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 ڈاکٹروں کے مطابق اقراء کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی جبکہ موبائل فون سے ملنے والی معلومات پر عثمان، حسن اور عمر کیخلاف مقدمہ درج ہوا تو تینوں ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروالی ہیں۔

پولیس کے مطابق اقراء سعید کے ساتھ زیادتی کے بارے میں حتمی رپورٹ پوسٹمارٹم کے بعد میں آئے گی۔

مزیدخبریں