ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی حکم عدولی چیف سیکرٹری پنجاب کو مہنگی پڑ گئی

 عدالتی حکم عدولی چیف سیکرٹری پنجاب کو مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) قبرستان کی اراضی پر قبضہ ختم کروانے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس محمد امیر بھٹی نے گجومتہ کے ڈاکٹر یاسین ضیاء کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ نشتر ٹاؤن میں قبرستان کی 4 کنال اراضی پر قبضہ گروپ  ظفر سمیت دیگر نے قبضہ کر لیا، نشترٹاؤن کے ٹی ایم اے اس کی درخواست پر قبضہ ختم نہ کرا سکے، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نےاس کی درخواست دادرسی کے لیے چیف سیکرٹری کو بھجوا دی، عدالت نے چیف سیکرٹری کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا، عدالت کے 14 فروری کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔

درخواستگزار نے استدعاکی کہ حکم عدولی پر چیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیسں کی سماعت ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer