سیف سٹی کیمرے مبینہ جاسوسی کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

10 Apr, 2019 | 10:34 AM

Sughra Afzal

(ذیشان نذیر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے مبینہ طور پر جاسوسی کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سیف سٹیز اتھارٹی کی انتظامیہ نے علم ہونے پر نجی کمپنی کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں میں نصب وائی فائی کارڈ ہٹا لیے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں سے بننے والی فوٹیجزغیرمحفوظ ہوگئیں، سی سی ٹی وی کیمروں میں چینی کمپنی کی جانب سے وائی فائی کارڈ کی تنصیب نے انتظامیہ کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دئیے، چینی کمپنی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطالبے پر شاہراہوں کی نگرانی کے نظام کے لیے سی سی ٹی وی کے کیبنٹ میں نصب وائی فائی مواصلاتی کارڈ ہٹا لیے،  چینی کمپنی نے اس سے قبل اس کارڈ کا ذکر اپنی بولی لگانے والی دستاویز میں کیا تھا لیکن یہ تذکرہ مبہم انداز میں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر اپنا نیٹ ورک مانیٹر کرتی ہے، مذکورہ ماڈیول کو ٹیسٹنگ فیز میں ہی غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اتروادیا گیا تھا۔

مزیدخبریں