سابق فیڈرل سیکرٹری محمد ارشد بھٹی کار حادثے میں جاں بحق

10 Apr, 2018 | 10:59 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعود بٹ:سابق فیڈرل سیکرٹری محمد ارشد بھٹی کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد وہ لاہور ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ نماز جنازہ بدھ کے روز مین مسجد ڈیفنس فیز 3 میں ادا کی جائے گی۔

محمدارشد بھٹی ممبر پبلک سروس کمیشن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ارشد بھٹی کا تعلق آٹھویں کامن سے تھا۔ ارشد بھٹی 22 ویں گریڈ میں ریٹائر ہوئے۔ارشد بھٹی کی گاڑی کو اوکاڑہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد وہ لاہور ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انکی نماز جنازہ بدھ کے روز مین مسجد ڈیفنس فیز 3 میں ادا کی جائے گی ۔

مزیدخبریں