مصری شاہ: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، تین افراد زخمی

10 Apr, 2018 | 10:34 PM

عطاءسبحانی
Read more!

 سٹی42: مصری شاہ کے علاقہ میں فائرنگ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی، نوجوان نے تکرار کے بعد سامنے کھڑے نوجوان کو گولیاں مار دیں۔ فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ میں رشتہ داروں کے درمیان فائرنگ ہوئی، رانابلال اور حیدر نے معمولی تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تتیجے میں ایک فیملی کے 3افراد رانا بلال، رانا شہباز اور حیدر زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونیوالے تینوں افراد آپس میں کزن تھے۔ پولیس نے 2 زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرانے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم حیدر وہاں سے زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں