ٹریفک وارڈن نے ہدف پورا کرنے کیلئے غریب قلفی والے کا چالان کردیا

10 Apr, 2018 | 10:31 PM

رانا جبران
Read more!

علی ساہی: گڑھی شاہو میں ٹریفک وارڈن کی پھرتیاں، سائیکل ریڑھی پر قلفیاں فروخت کرنیوالے محنت کش کا چالان کر دیا۔ رسید پر بجائے کسی گاڑی کی کیٹگری لکھنے صرف اپلائیڈ فار لکھ کرشناختی کارڈ لیکر چالان سلپ تھما دی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے محنت مزدوری کے لیے آنے والا شیرمحمد سائیکل ریڑھی پرقلفیاں فروخت کرتا ہے۔ گڑھی شاہوچوک میں وارڈن ابرار احمد نے روک لیا اورروک کر200 کا چالان کردیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ایم این موٹرز کرپشن کیس، نیب کا اربوں کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ابراراحمد نے چالان کا ہدف پورا کرنے کے لیے 200 کاچالان کیا اوررسید پربجائے کسی گاڑی کی کیٹگری لکھنے کی بجائے صرف اپلائیڈ فارلکھ دیا اورشناختی کارڈ لےکرسلپ تھما دی۔ ایس پی سٹی آصف صدیق نے ڈی ایس پی فتح عالم کوانکوئری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگروارڈن غلط ہواتو اسکے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں