ایم این موٹرز کرپشن کیس، نیب کا اربوں کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

10 Apr, 2018 | 10:20 PM

رانا جبران
Read more!

سعودبٹ: ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس میں اہم پیش رفت، نیب لاہور نےاربوں روپے کے فراڈ میں شریک ملزم عرفان بشیر کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔ احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق عرفان بشیر مرکزی ملزم کا قریبی ساتھی ہے، اور پاک پتن میں سٹاکسٹ فراڈ کا بھی حصہ رہا۔ مرکزی ملزم احمد سیال پہلے ہی گرفتار ہے۔ ملزمان نے سستی موٹر سائیکل کے نام پر عوام سے غیر قانونی طور پراربوں روپے بٹورے۔

یہ بھی پڑھئے: پنجاب بھرکی عدالتوں میں 800 سے زائد ججز کی آسامیاں خالی، 12 لاکھ مقدمات زیر التواء

ایم این ایم نامی کمپنی کو رجسٹر ڈ کروایا اور سینکڑوں موٹر سائیکل تقسیم بھی کیے۔ نیب اب تک 4 ملوث ملزمان کو گرفتار کرچکا ہے۔ دوسری جانب ہزاروں متاثرین اربوں روپے کے کلیم داخل کرواچکے ہیں۔

مزیدخبریں