ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھرکی عدالتوں میں 800 سے زائد ججز کی آسامیاں خالی، 12 لاکھ مقدمات زیر التواء

پنجاب بھرکی عدالتوں میں 800 سے زائد ججز کی آسامیاں خالی، 12 لاکھ مقدمات زیر التواء
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 800، زیرالتواء مقدمات کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں 150 ایڈیشنل سیشن ججز اور 650 سے زائد سول جج کی اسامیاں خالی ہیں۔ ججز کی اتنی بڑی تعداد میں آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے سول اور سیشن عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو پیار کرنا مہنگا پڑگیا

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مجاز اتھارٹی سائلین کو بروقت انصاف نمٹانے اور زیرالتوامقدمات میں کمی لانے کے لئے نئے جوڈیشل افسروں کو بھرتی کرنے پر غور کررہی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: نواز شریف کو جوتا مارنا بھی دہشت گردی؟ نوٹس جاری

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سول ججز کو بھرتی کرنے پر غور کررہی ہے اور یہ بھرتی عدالت عالیہ کی بجائے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔