بسام سلطان:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے انٹرنیشنل دواساز کمپنی نوارٹس کے سیرپ سینکوس کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے مارکیٹ سے اٹھانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
انٹرنیشنل دوا ساز کمپنی نوارٹس کا سیرپ سینکوس مریضوں کے لئے مضر صحت ہونےکے خدشہ کے پیش نظر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سیرپ کو مارکیٹ سے فوری طور پر ہٹانےکا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان ڈریپ کا کہنا تھا کہ سیرپ میں ایسا کیمیکل شامل ہے جو انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے، لوگوں سے درخواست ہے کہ فوری اس کا استعمال بند کریں جبکہ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ سیرپ بھی واپس کر لیے جائیں گے۔