پی آئی اے ملازمین کا ریفرنڈم، لاہور ائیرپورٹ دوسرے روز بھی میدان جنگ بنا رہا

10 Apr, 2018 | 07:42 PM

رانا جبران
Read more!

نبیل ملک: پی آئی اے ملازمین کا ریفرنڈم برائے سال 2018 کے دوسرے روز کی پولنگ کا عمل بھی مکمل، ملازمین ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جس کی وجہ سے ہاتھا پائی بھی ہو ئی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پانچ سال بعد پی آئی اے ملازمین کے ریفرنڈم کا انعقاد ہوا تو مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے دھڑے ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے میدان میں اترے ۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو جوتا مارنا بھی دہشت گردی؟ نوٹس جاری 

ریفرنڈم کے دوسرے روز بھی  ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے والے ملازمین کی یونینز ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلاتی رہیں ۔

 نعرے بازی کے دوران ایئرلیگ اور پیپلز یونٹی کے حامی ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور بات ہاتھا پائی سے بڑھتی ہوئی لاٹھی چارج تک جا پہنچی ۔ اس موقع پر پولیس نے مخالفین میں  بیچ بچاؤ کرایا اور سب کو اپنے اپنے کیمپس میں واپس بھیج دیا۔

پڑھنا مت بھولیں: الیکشن کے قریب آتے ہی افسران نے چھٹیاں کرنا شروع کردی 

 دوسرے روز کے اختتام پر بھی تمام سیاسی دھڑوں نے دعوی کیا ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ ان کی جماعت نے  حاصل  کئے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ انکے یہ دوعوی کتنے کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں