گلبرگ زون:میئرلاہور کی بلدیاتی نمائندوں کودرپیش مسائل کےحوالےسےمیٹنگ

10 Apr, 2018 | 06:51 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشاد:لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے گلبرگ زون کی یونین کونسلز کے بلدیاتی نمائندوں سے میٹنگ کی، تجاوزات، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلدیاتی نمائندوں نے درپیش مسائل سے میئر لاہور کو آگاہ کیا.

ٹاؤن ہال میں لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی گلبرگ زون کی یونین کونسلز کے بلدیاتی نمائندوں سے میٹنگ کی.بلدیاتی نمائندوں نےمیئرلاہور یونین کونسلزمیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ زونل افسران اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر بلدیاتی نمائندے پھٹ پڑے۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروائی،. میئر لاہور نے تجاوزات خاتمے اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بلدیاتی نمائندے زونل افسران کی رہنمائی کریں۔

اس موقع پر خرم نذیر، دستگیرخان، سید زاہدعلی بخاری، توصیف احمد قریشی، ذوالفقار علی بھٹی، ارشد خان، مرتضیٰ نت، کرنل ریٹائرڈ طاہر حسین کاردار، عاصم الرحمن، علی انیس چودھری، فیاض خان ،مزمل گجر، ڈاکٹر زکاء گھمن سمیت دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں