عتیق الرحمان کمرہ عدالت میں فلمسٹار میرا کی راہ تکتا رہا

10 Apr, 2018 | 06:47 PM

رانا جبران
Read more!

شاہین عتیق: فیملی سول جج بابر ندیم نے فلمسٹارمیرا کی طرف سے تکذیب نکاح کیس میں عتیق سے مصالحت کا آخری موقع دیتے ہوئے چودہ اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق عدالت  نے آج دونوں کوطلب کررکھا تھا۔ لیکن میرا پیش نہ ہوئی جبکہ عتیق انتظار کرتا رہا ۔ فلم سٹار کے وکیل نے اگلی تاریخ مانگ لی، جس پر عدالت نے  پیش ہونے کا آخری موقع دیدیا۔

 میرا نے تکذیب نکاح کے دعوے میں عتیق کے نکاح نامے کو چیلنج کررکھا ہے اس کا کہنا ہے کہ وہ اسکی بیوی نہیں جبکہ عیتق کا کہنا ہے کہ  اس نے نکاح کیا ہے اور میرا اسکی بیوی ہے۔

مزیدخبریں