یاور ذوالفقار: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر لڑکی کے ورثاء بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حمیرا بی بی کو ساتھ لے گے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پتوکی کی رہائشی حمیرا بی بی نے عمران سے ایک ماہ قنل پسند کی شادی کی تھی۔ جس کے بعد حمیرا کے گھر والوں نے عمران پر اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: سکھ یاتریوں کو پاکستان میں کوئی ڈر نہیں، سیکورٹی ہائی الرٹ
حمیرا بی بی اپنے شوہر عمران کے ساتھ لاھور ہائی کورٹ میں بیان دینے کے لیے آئی تو انکے ورثاء پہلے سے ہی ہائی کورٹ کے باہر کھڑے تھے۔ حمیرا جیسے ہی ہائی کورٹ میں داخل ہونے لگی تو اس کے گھر والوں نے دونوں کو پکڑ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور دونوں کو بیان ریکارڈ نہ کرنے دیا گیا۔
حمیرا کے بھائی اور والدہ نے عمران اور حمیرا پر تھپڑوں اور گھونسوں سے تشدد کیا پولیس اہکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں میاں بیوی کو تحویل میں لےلیا۔ جس کے بعد حمیرا کے گھر والے حمیرا کو اپنے ساتھ گھر لے گئے۔