سکھ یاتریوں کو پاکستان میں کوئی ڈر نہیں، سیکورٹی ہائی الرٹ

10 Apr, 2018 | 05:30 PM

رانا جبران
Read more!

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے سکھ یاتریوں کی سیکورٹی کے لئے چھ اضلاع کے ڈی پی او اور ڈی سی کو سیکورٹی گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جاری کردہ سیکورٹی گائیڈ لائن میں 3 ہزار سکھ یاتری انڈیا جبکہ 10 ہزار سکھ دیگر ممالک سے پاکستان آ رہے ہیں۔

سکھ یاتری 12 اپریل سے 21 اپریل کے درمیان پنجاب کے 6 شہروں کا دورہ کریں گے۔ ان شہروں میں لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، ناررووال، اٹک شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ نے ان اضلاع کی انتظامیہ اور ڈی پی او کو سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے اور تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے سیکورٹی پالیسی اور گائیڈ لائن آئی جی آفس اور متعلقہ پولیس افسران کو جاری کر دی ہے۔  

مزیدخبریں