سعود بٹ: لاہور میٹرو بس کے ریکارڈ کا معاملہ، ایل ڈی اے نے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے نیب سے مزید آٹھ روز کی مہلت مانگ لی۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور میٹرو بس کی تحقیقات کیلئے نیب نے مبینہ کرپشن کا کیس کھول رکھا ہے۔ میٹرو بس کے ریکارڈ کے معاملہ پرایل ڈی اے نے ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے نیب سے مزید 8 دن کی مہلت مانگی۔
علاوہ ازیں ایل ڈی کو 12 اپریل تک ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا تھا جس پرایل ڈی اے نے نیب سے مزید مہلت طلب کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کو مرتب کیا جارہا ہے جو 20 اپریل تک فراہم کر دیا جائے گا۔