سمگلروں کے گرد مزید گھیرا تنگ،جائیدادیں بھی ضبط

10 Apr, 2018 | 12:50 PM

رانا جبران

شاہین عتیق:25انسانی سمگلروں کی جائیدادیں فوری طور پر ضبط کرنے کاحکم،سپیشل جج سنٹرل لاہور نےانسانی سمگلروں کے مفرور ہونے پر فیصلہ سنایا،غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کوسیشن عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے انسانی سمگلروں کی جائیدادیں فوری طور پر ضبط کرنے کاحکم دے دیا۔سپیشل جج سنٹرل لاہور نےانسانی سمگلروں کے مفرور ہونے پر فیصلہ سنایا۔ سمگلروں کی جائیداد ضبط کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا گیا۔

دوسری جانب غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کوسیشن عدالت میں پیش کردیا گیا۔ غیر ملکی ماڈل سےلاہور ائیرپورٹ پر ساڑھے8کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ ملزمہ چیک ریپبلک کی شہری اور منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتارہے۔ ملزمہ کو ایڈیشنل سیشن جج شاہدبشیرچودھری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں