ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفتی قوی کو اعزازی وینٹی پلیٹ دینے پر ڈائریکٹر موٹر کا تبادلہ 

مفتی قوی کو اعزازی وینٹی پلیٹ دینے پر ڈائریکٹر موٹر کا تبادلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : ڈائریکٹر موٹر لاہور کو مفتی قوی کو اعزازی وینٹی پلیٹ دینا مہنگا پڑگیا
ڈائریکٹر موٹرز لاہور چوہدری آصف کو تبدیل کر دیا گیا۔چوہدری آصف کو سیکرٹری ایکسائز آفس رپورٹ کرنےکاحکم دے دیا گیا  ۔ راناقمرالحسن سجاد کو ڈائریکٹر موٹرز لاہور تعینات کردیا گیا۔چوہدری آصف نے اعزازی طور پرمفتی قوی 1نمبر پلیٹ دی تھی۔سیکرٹری ایکسائز نے تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

مفتی قوی برانڈ ایمبسڈر نہیں تھا ؛ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ 

 علی ساہی :مفتی  قوی کو وینٹی نمبر پلیٹ دینے  کے حوالے سے  سوشل میڈیا پر  ایک  خبر وائرل  تھی کہ  ایکسائز نے مفتی قوی  کو برانڈ ایمبیسڈرز بنا دیا ہے ۔ جس پر ایکسائز نے  وضاحت دی ہے کہ  برانڈ ایمبیسڈرز     کی غلط خبریں  وائرل ہوئی ہیں ۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے سخت ایکشن کا عندیہ دیا تھا اورسیکرٹری ایکسائز مسعود مختارنے تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور مفتی قوی کوبرانڈ ایمبیسڈر بنانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ مفتی قوی کو  وینٹی   نمبر پلیٹ دینے  پر  ڈائریکٹر موٹر لاہور کا بھی  تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ ایکسائز نے وضاحت کی ہے کہ ابھی  وینٹی نمبر پلیٹ کا اجرا شروع نہیں کیا گیا ۔