ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانجھا کالونی کا عوامی پارک تباہ حالی کا شکار

Awami Park, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ خان: رانجھا کالونی نزد متین ایونیو پر واقع عوامی پارک تباہ حالی کا شکار ہو گیا۔ بڑھی ہوئی گھاس، گندگی اور غلاظت نے عوامی باغ کی خوبصورتی تباہ کر دی۔

تفریح کے لیے لگے جھولے بھی زنگ الودہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ بدبو کے  بھبکوں نے عوامی پارک میں تفریح کیلئے آنا تو درکنار اس کے قریب سے گزرنا تک محال ہو گیا ہے۔

داخلی دروازہ،اطراف میں لگے حفاظتی جنگلے بھی غائب ہو گئے۔ پارک کے اطراف  چار دیواری کے ساتھ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جن سے تعفن اٹھ رہا ہے، پارک کے اندر بڑھتی گھاس ، ٹوٹے پھوٹے جھولوں، گندگی اور غلاظت کے ڈھیر وں نے پارک کی خوبصورتی تباہ کر دی ۔

رانجھا کالونی کے مکینوں کے مطابق بدبو اور تعفن اٹھنے سے پارک کے نزدیک سے گزرنا بھی محال ہوگیا۔مکینوں کا کہنا ہے کہ حفاظتی جنگلے نہ ہونے کی وجہ سے  دن میں آوارہ جانور اور رات کے اوقات میں منشیات کے عادی افراد بھر جاتے ہیں۔

شکایات کے باوجود عوامی باغ کی صفائی ستھرائی میں ناکام ہوگئی۔  علاقہ مکینوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پارک کی حالت میں بہتری لائی جائے، پارک  میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔