صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ایوان صدر میں  ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ 

9 Sep, 2024 | 11:03 PM

سٹی 42:صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ایوانِ صدر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان ِپارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ چیئرمین سینیٹ ،  گورنر پنجاب  اور خیبرپختونخوا  ، وزیراعلیٰ بلوچستان بھی عشائیہ میں شریک ہوئے ۔

اے این پی کے صدر  و سینیٹر ایمل ولی خان ،  وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، سابق نگران وزیراعظم و سینیٹر انوار الحق کاکڑ، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان سمیت ملکی اعلیٰ سیاسی قیادت  نے بھی شرکت کی ۔ صدر ِمملکت   نے پارلیمانی جمہوریت مزید مضبوط کرنے ، سیاسی استحکام فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا 

صدر مملکت   نے کہا ملک کو سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نکالنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے ، صدر ِمملکت  نے  رواداری اور باہمی احترام فروغ دینے ، جمہوری ادارے مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا خدمات کی فراہمی بہتر بنانے ، معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی، معاشی اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، عوامی فلاح  کیلئے گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر پرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا، ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں، 

سیاسی جماعتوں کے ارکان ِپارلیمنٹ نے استحکام ، عوامی ریلیف کیلئے مختلف تجاویز دیں۔اراکین نے قومی مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں صدر مملکت کی سیاسی دانشمندی اور وژن کو بھی سراہا

مزیدخبریں