نِرالا واٹر فلٹریشن پلانٹ جو مہینے میں ایک بار پانی دیتا ہے

9 Sep, 2024 | 10:59 PM

فریحہ بتول:  پینے کے لئے صاف پانی روزانہ چوبیس گھنٹے درکار ہوتا ہے لیکن  غازی آباد کے علاقے پولنگ روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ مہینے میں صرف ایک بار چلایا جاتا ہے۔ واٹر فلٹر پلانٹ ہر وقت بند ہونے کی وجہ سے اس علاقہ کے رہائشیوں کو  فلٹریشن فیسیلیٹی موجود ہونے کے باوجود پینے کا صاف میسر نہیں۔
غازی آباد کے پولنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں کے شہری دو دراز کے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ اس پانی کی تلاش اور حصول کیلئے انہین اپنا قیمتی وقت اور گاڑیوں کا پٹرول خرچ کرنا پڑتا ہے۔

 شہری کہتے ہیں کہ تقریبا ایک سال سے یہ ہی مسئلہ ہے کہ فلٹر یشن پلانٹ ایک ماہ میں صرف ایک بار چلایا جاتا ہے۔ پورے علاقے میں ایک فلٹر پلانٹ ہے، ہمیں بتائیں کہاں سے مہینہ بھر پانی لائیں جبکہ گھروں میں جو پانی آتا ہے وہ پی  لیں تو  پیٹ خراب ہو جاتے ہیں۔ انتظامیہ کو باربار شکایات بھی کی ہے کوئی سننے والا نہیں ہے۔

مزیدخبریں