ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک سال سے اویسٹن انجکشن کی قلت، صوبائی وزیر صحت کا نوٹس 

ایک سال سے اویسٹن انجکشن کی قلت، صوبائی وزیر صحت کا نوٹس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عظمت مجید : اویسٹن انجکشن کی ایک سال سے قلت برقرار ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں کو متبادل انجکشن بھی نہیں ملے۔ نجی ہسپتالوں میں ایک ٹیکے کے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول  کیے جا رہے ہیں ۔مریض پریشان ہیں ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نوٹس لے لیا۔
سرکاری ہسپتالوں میں اویسٹن انجکشن نہ ملنے سے غریب مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ماہر امراض چشم کے مطابق مقررہ وقت تک اگر انجکشن نہ لگایا جائے تو آنکھوں میں مزید خون جمع ہونے سے مستقل بینائی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سٹی 42 کی خبر پر نوٹس لے لیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا اسی ماہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں اویسٹن انجیکشن یا اس کے متبادل انجکشن مہیا کردیں گے ۔ غریب مریضوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ حکومت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یاد رہے یہ وہی انجکشن  ہے  جس سے لاہور، قصور ،اور جھنگ کے اضلاع میں کئی مریضوں  کو   شدید انفیکشن ہوا اور ان  کی بینائی  ختم ہوگئی تھی ۔ تحقیقات میں پتا چلا تھا کہ اویسٹن  انجیکشن  کی دوبارہ پیکنگ اور کولڈ چین  کے نظام میں مسائل کی وجہ سے  پنجاب میں  انجکشن سے شہری  نابینا ہوگئے تھے جس پر ڈرگ کنٹرولر اور سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی تھی