ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تحریک انصاف کی تیسری بڑی گرفتاری ، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ 

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور پی ٹی آئی ایڈووکیٹ شعیب شاہین کے بعد پولیس نے بیرسٹر گوہر کو بھی گرفتار کرلیا ۔ اسلام آباد پولیس بیرسٹر گوہر کو لے کر روانہ ہوگئی ۔ 

 پولیس بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کے بعد ان کی گاڑی ڈھونڈتی رہی، کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کی گاڑی بھی تحویل میں لینی ہے ۔ 

پولیس نے پارلیمنٹ سے باہر نکلنے والی ہر گاڑی کی تلاشی لینا شروع کر دی ۔

 اب سے کچھ دیر قبل  پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر شیرافضل مروت کی گاڑی کوروکا جس پر انہوں نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی ،پولیس نے شیر افضل مروت کو اپنے ساتھ  لے جانے پر اسرار کیا جس پر شیر افضل مروت سوال کرتے رہے کہ مجھے کس مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا ہے بتاؤ؟ پولیس شیر افضل مروت کو لے کر روانہ ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے  ترجمان پی ٹی آئی ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا، شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ۔