ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوفناک سمندری طوفان سے تباہی، متعدد کاریں دریا برد ہو گئیں

city42, Yagi Ty[phone, City42, North Vietnam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپر ٹائفون  یاگی نے دریاکے پل کو تباہ کر دیا۔ پل کی تباہی سے لاعلم گاڑیوں کے ڈرائیور پل پر آگے بڑھتے ہوئے اچانک دریا میں گرتے رہے۔ 

پل ٹوٹنے کے بعد  کاریں دریا میں گرنے کے واقعات شمالی ویتنام میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں  ایک مصروف پل سپر ٹائفون یاگی کی زد میں آنے کے بعد منہدم ہوگیا،   اس پل سے دس گارین اور دو موٹر بائیک دریا مین گرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

ویتنام میں سپر ٹائیفون (سمندری طوفان)  یاگی کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد سے 60 سے زائد افراد  ہلاک ہو چکے ہیں۔
شمالی ویتنام میں یہ پل گرنے کی  ایک ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 375 میٹر طویل  فوننگ چاؤ پل کا بیشتر حصہ ابھی تک کھڑا ہے۔
ڈیش کیم فوٹیج میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب صوبہ فو تھو میں فونگ چاؤ پل نتباہ ہوا جس سے کئی گاڑیاں نیچے پانی میں ڈوب گئیں۔ گاڑیوں کے ساتھ دریا میں گرنے والے  13 افراد کی تلاش جاری ہے۔
اس سمندری طوفان نے ویتنام کے شمال میں تباہی مچا دی ہے۔ طوفان کے سبب  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔
سپر ٹائی فون یاگی اب کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ کے  ڈپریشن میں میں تبدیل ہو گیا ہے لیکن  حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ مغرب کی طرف بڑھتے ہی مزید خلل پیدا کرے گا۔

طوفان سے 240 سے زیادہ لوگ زخمی ہو چکے ہیں، ٹائی فون نے  203 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے ہوائیں چلائیں اور یہ اس سال اب تک کا ایشیا کا سب سے طاقتور طوفان ہے۔
ویتنام کے نائب وزیر اعظم ہو ڈک فوک نے کہا کہ فوننگ چاؤ پل کے گرنے سے دس کاریں اور دو سکوٹر دریائے سرخ میں گر گئے۔ دریا سے اب تک کم از کم تین افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
375 میٹر (1230 فٹ) ڈھانچے کا بیشتر حصہ اب بھی کھڑا ہے، اور فوج کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلد از جلد اس خلا پر ایک پونٹون پل بنایا جائے۔
ویتنام کی وزارت زراعت اور دیہی ترقی نے پیر کو بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ اور تیز سیلاب سے کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان میں ایک 68 سالہ خاتون، ایک سال کا لڑکا اور ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل ہے۔ سمندری طوفان نے عمارتوں کی چھتیں بھی اکھاڑ دیں اور بے شمار درخت اکھڑ گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، ین بائی صوبے میں، پیر کو سیلاب کا پانی ایک میٹر (تین فٹ) بلندی تک پہنچ گیا، جس کی سطح بلند ہونے پر 2,400 خاندانوں کو اونچے علاقہ میں منتقل کرنا پڑا۔
ویتنام کے ساحلی قصبوں سے تقریباً 50,000 افراد کو نکال لیا گیا، حکام نے گھروں کے اندر رہنے کی وارننگ جاری کی۔
دارالحکومت ہنوئی سمیت 12 شمالی صوبوں میں اسکول عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔ ویتنام سے ٹکرانے سے پہلے، یاگی ٹائی فون نے جنوبی چین اور فلپائن میں 24 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ 
جیسے جیسے دنیا گرم ہو رہی ہے، ٹائفون ہوا کی تیز رفتار اور زیادہ شدید بارشیں لا سکتے ہیں، حالانکہ انفرادی طوفانوں پر موسمیاتی تبدیلی کا اثر پیچیدہ ہے۔