ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"عمی آ رہا ہے، لڑکیاں ایئرپورٹ پہنچ جائیں!"حمائمہ کا عمران ہاشمی کے پاکستان دورے پر دلچسپ ردعمل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک اپنے بھائی فیروز خان کے ہمراہ ایک انٹرویو میں بھارتی صحافی کے ساتھ شریک تھیں، جہاں انہوں نے اداکار عمران ہاشمی کے پاکستان آنے کے حوالے سے بات کی۔

ریپڈ فائر سیگمنٹ کے دوران حمائمہ سے ایک فرضی صورتحال کے بارے میں سوال کیا گیا کہ آگر بالی وڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی پاکستان کا دورہ کریں تو وہ اس صورتحال میں کیا کریں گی۔صحافی نے مزاحیہ انداز میں دو فرضی آپشنز دیے جن میں سے یا تو وہ عمران کو خواتین کی توجہ سے بچانے کے لیے انھیں برقع میں چھپائیں گی یا پھر تمام خواتین کو گھر رہنے کا مشورہ دیں گی۔

اداکارہ حمائمہ نے جواب  دیتے ہوئے کہا کہ "میں تمام لڑکیوں سے کہوں گی، ’عمی آ رہا ہے، اسے ایئرپورٹ پر ملنے جاؤ۔ تمام لڑکیاں بہت پرجوش ہو جائیں گی اور اداکار عمران ہاشمی بھی خوش ہوں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لڑکیوں کو عمران ہاشمی کو ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہنے کی ترغیب دیں گی،کیونکہ انہیں شو آف کرنا پسند ہے ۔

دوسری جانب انٹرویو کے دوران حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ کرنے اور مشہور بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔