مجھے اور بچوں کو سابق شوہر کی جانب سے دھمکایا جا رہا ہے، اداکارہ ثناء

9 Sep, 2024 | 09:36 PM

ویب ڈیسک : پاکستان کی معروف اداکارہ سنا ء فخر نے اپنے سابق شوہر کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں اور ہراساں کیے جانے پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شئیر کردیا۔

اداکارہ سنا ءنے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام میں ویڈیو شئیر کی جس میں انھوں نے کہا کہ "السلام و علیکم، میرا نام سناء نواز ہے اور میں میرا تعلق شوبز سے ہے۔جیسے کہ آپ لوگ جانتے ہیں میری زندگی میں کافی وقت سے کچھ ایسی چیزیں چل رہی ہیں جن کو میں بڑی مشکل سے ٹیکل کررہی ہوں۔کچھ عرصے سے مجھے کافی تھریٹ کالز آرہی ہیں جن کو لیکر میں کافی پریشان ہوں، مجھے اور میرے بچوں کو دھمکیوں بھرے فون آرہے ہیں اور پریشرآئز کیا جا رہا ہےجبکہ دو مرتبہ میری گاڑی کا پیچھا کیا گیا جس کے بعد میں کافی پریشان ہوگئی ہوں۔"

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا اس کے پیچھے کون ہے، کیونکہ اس سے پہلے میرے سابق شوہر نے مجھ پر زور زبردستی کی اور مجھے لگتا ہے اس سب کے پیچھے بھی انھی کا ہاتھ ہے۔میں ان سب چیزوں پر ایکشن ضرور لوںگی لیکن میں ایک پیغام ضرور ریکارڈ کرنا چاہتی ہوں تاکہ آپ تک یہ بات ضرور پہنچے، کیونکہ ایسے واقعات تمام اداکاروں کیساتھ عام ہوگئے ہیں اور ان سب کو اپنی زندگی میں جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

اداکارہ ثنا فخر کا شمار فلمی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے نوے کی دہائی میں کامیاب پاکستانی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔انھوں نے فلم 'سنگم' میں ڈیبیو کیا اور 'یہ دل آپ کا ہوا' سمیت کئی ہٹ فلموں میں نظر آئیں ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثنا نواز نے اپنے سابق شوہر فخر امام کو 2022 میں طلاق دی تھی۔

 
 
 

مزیدخبریں