ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام نے ثابت کیا ہے کہ لیڈر کو جیل میں اکیلا نہیں چھوڑا ،علی محمد خان

عوام نے ثابت کیا ہے کہ لیڈر کو جیل میں اکیلا نہیں چھوڑا ،علی محمد خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر 25 کروڑ عوام کا نقصان ہے
بانی پی ٹی آئی کیطرف ورکرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جیسے کل وہ نکلے،عوام نے ثابت کیا ہے کہ لیڈر کو جیل میں اکیلا نہیں چھوڑا،بانی پی ٹی آئی کل کے جلسے کے حوالے سے بہت خوش تھے،بانی پی ٹی آئی کو افسوس بھی تھا کہ کنیٹر رکھ کر لوگوں کو تکلیف دی گئی ہے،مشکل حالات میں جو کل قوم نکلی آپکو سلام ہے،پنجاب، کراچی، گلگت، کشمیر سے جسطرح لوگ آئے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں  ۔ 

علی محمد  خان نے  گفتگو کرتے ہوئے  آج کے کیس کے حوالے سےکہا بشریٰ بی بی کا ضمانت کا کیس تھا اگر ضمانت ہوتی تو بشریٰ بی بی گھر جارہی ہوتی،افسوس سے کہہ رہا ہوں کہ خاتون ہونے کا بھی احساس نہیں کیا گیا،کیس نیب سے نکال کر ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے،ایک خاتون کو ایکطرح سے حبس بے جا میں رکھا گیا ہے،آج بانی پی ٹی آئی کو نبی کریم ﷺکی باتیں کرتے سنا

بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے اپنی نبی ﷺ کی سنت پر عمل کرنا چاہیے،بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ نبی کریم ص نے 10 سال میں عربوں کا نقشہ بدل دیا

 علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر 25 کروڑ عوام کا نقصان ہے، بانی پی ٹی آئی  کے حوالے  عوام عدلیہ کیطرف دیکھ رہی ہے۔ جلسوں کے حوالے سے قانون پاس ہوا تو اسمبلی فلور پر بات کی،پی پی نے صدارت کیلئے بھٹو کا نظریہ اور بی بی کی شہادت بہا دی۔جلسہ پر 10 سال سزا، کیا یہاں کوئی قانون نہیں، یہ حکومت حکومت ہے ہی نہیں،یہ مانگے تانگے کی حکومت ملی ہے ایک ہی حل ہے،اس ملک کو چلانا ہے تو عوام کی بات کو ماننا ہوگا، عوام نے 8 فروری کو اپنا فیصلہ سنا دیا ہے