چار ارب سالوں بعد کہکشاوں  کا ٹکراو ہونےوالا ہے ۔ سائنسدانوں نے خبردار کردیا 

9 Sep, 2024 | 08:47 PM

 ویب ڈیسک:  نیچر فلکیات نامی جریدے میں سائنسدانوں  نے بتایا کہ ہماری کہکشاں جس کا نام ملکی وے کہکشاں  ہے وہ پڑوسی کہکشاں  ’ اینڈرومیڈا‘ سے ٹکرانے والی ہے ۔

سائنسدانوں نے  نیچر فلکیات نامی جریدے میں ایک مقالہ پیش کیا ہے اس مقالے کے متن کے مطابق  ملکی  وے کہکشاں کا  سائز بڑھ رہا ہے ۔ جبکہ دوسرے مدار میں پروسی  کہکشاں  ’اینڈرومیڈا‘  ہے ۔ ملکی  وے کہکشاں  سائز بڑھنے کے باعث  پڑوسی کہکشاں  ’ اینڈرومیڈا ‘ سے ٹکرا سکتی ہے ۔

سائنسدانوں نے  مقالے میں دلائل دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انٹر اسٹیلر اسپیس اور سرکمگیلیکٹک میڈیم یعنی سی جی ایم جو کہکشاوں  کو گھیر کر رکھنے والے گیس کے بادل کہلاتے ہیں  ان  گیس  کے بلبلوں    نے سائنسدانوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے ۔ ان کا مطالعہ  اور تحقیق کرنے کے لیے کواسار جیسی آسمانی  مظہر سے جذب ہونے والی  روشنیوں کا تجزیہ کیا گیا ۔انہی مشاہدات کے دوران   علم ہوا کہ ملکی کہکشاوں  کا تصادم ہونے والا ہے ۔ ملکی وے کہکشاں  چار ارب سال بعد اینڈ رومیڈا کے ساتھ ٹکرانے والی ہے ۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ تکنیکی طور پر اس تصادم کا آغاز ہوچکا ہے 

مزیدخبریں