پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار

9 Sep, 2024 | 08:46 PM

 ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے کل ہونے والے جلسے کے بعد اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت اور  پی ٹی آئی ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا ۔

 پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر شیرافضل مروت کی گاڑی کوروکا جس پر انہوں نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی ،پولیس نے شیر افضل مروت کو اپنے ساتھ جانے پر اسرار کیا جس پر شیر افضل مروت صرف ایک ہی سوال کرتے رہے کہ مجھے کس مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا ہے بتاؤ؟ پولیس شیر افضل مروت کو لے کر روانہ ہو گئی۔

پولیس  شیر افضل مروت کو ایس ایچ او کی گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئی۔ 

شیر افضل مروت کے بعد ترجمان پی ٹی آئی ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔  شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں