پتنگیں آن لائن آرڈر پر سپلائی ،ملزم گرفتار

9 Sep, 2024 | 07:36 PM

اسرار خان  : آن لائن آرڈر پر پتنگیں سپلائی کرنے وا لے ملزم کو گجر پورہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم ابرار کو خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 300 سے زائد تیار پتنگیں، خام مال اور ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگیں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ تاہم اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں