11 بلین کی ترقیاتی سکیمیں، خواجہ سراؤں کی سکل ڈیویلپمنٹ کیلئے  96 کروڑ روپے منظور

9 Sep, 2024 | 07:30 PM

قیصر کھوکھر:  ۔4ترقیاتی سکیموں کیلئے11ارب38کروڑ46لاکھ فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔  صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کااجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے صدارت کی,

صوبائی ورکنگ پارٹی نے وزیر اعلیٰ اقدام برائے قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے 10کروڑ روپے، خواجہ سراؤں کے لئے وزیر اعلیٰ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 86کروڑ روپے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں کینسر سنٹرز کی بلڈنگز کی تعمیر کیلئے 94کروڑ 4لاکھ 79ہزار روپے اور انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی (ترمیمی) کیلئے 9 ارب 48کروڑ 41لاکھ 41ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے لارچ کالونی سے گلشن راوی سیوریج سسٹم بنانے کی سکیم کو ایکنک میں بھیجنے کے لئے کلیئرکر دیا ہے۔اجلاس میں چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، مختلف محکموں کے افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں