ونیش پھوگٹ کے راستے کی آخری رکاوٹ ہٹ گئی

9 Sep, 2024 | 07:25 PM

 ویب ڈیسک :بھارتی پہلوان  وینش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا  کو نوٹس پیریڈ میں چھوٹ مل گئی ، ان کےاستعفے منظور کرلیے گئے 

 بھارتی  پہلوان  وینش  پھوگٹ اور بجرنگ پونیا  ہریانہ  اسمبلی کے الیکشن لڑ کر سیاست میں قدم  رکھنا چاہتے ہیں ۔ ان کے سیاسی کیرئیر کے آغاز میں سب  سے بڑی رکاوٹ سرکاری نوکری تھی ۔ جس پر انہوں نے  ریلوے  حکام کو اپنی  نوکری سے استعفی  بھجوا دیا ۔ قیاس آرائیاں  تھیں کہ  دونوں  پہلوانوں  کے استعفے  کے بعد بھی الیکشن  لڑنے  کے درمیان  3 ماہ کا نوٹس پیریڈ حائل ہے  جس کی وجہ سے وہ اگلے ماہ ہونے والے الیکشن میں حصہ نہیں لے پائیں گے ۔ 

ریلوے کی وزارت نے دونوں  پہلوانوں  ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا کے استعفے منظور کرتے ہوئے انہیں نوٹس پیریڈ کی چھوٹ دے دی ۔

مزیدخبریں