ویب ڈیسک :بھارتی پہلوان وینش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا کو نوٹس پیریڈ میں چھوٹ مل گئی ، ان کےاستعفے منظور کرلیے گئے
بھارتی پہلوان وینش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا ہریانہ اسمبلی کے الیکشن لڑ کر سیاست میں قدم رکھنا چاہتے ہیں ۔ ان کے سیاسی کیرئیر کے آغاز میں سب سے بڑی رکاوٹ سرکاری نوکری تھی ۔ جس پر انہوں نے ریلوے حکام کو اپنی نوکری سے استعفی بھجوا دیا ۔ قیاس آرائیاں تھیں کہ دونوں پہلوانوں کے استعفے کے بعد بھی الیکشن لڑنے کے درمیان 3 ماہ کا نوٹس پیریڈ حائل ہے جس کی وجہ سے وہ اگلے ماہ ہونے والے الیکشن میں حصہ نہیں لے پائیں گے ۔
ریلوے کی وزارت نے دونوں پہلوانوں ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا کے استعفے منظور کرتے ہوئے انہیں نوٹس پیریڈ کی چھوٹ دے دی ۔